ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پنچایت میں خدمات انجام دے رہے کمپیوٹر آپریٹر ملازمین کوتقرری میں ترجیح دینے کا مطالبہ

بھٹکل:پنچایت میں خدمات انجام دے رہے کمپیوٹر آپریٹر ملازمین کوتقرری میں ترجیح دینے کا مطالبہ

Tue, 14 Nov 2017 21:04:08    S.O. News Service

بھٹکل:13/ نومبر (ایس اؤنیوز) گرام پنچایت میں فی الوقت جو کمپیوٹر آپریٹر خدمات انجام دے رہے ہیں انہی کو ترجیح دے کر تقرر کرنے کے لئے سرکلر میں ترمیم کا مطالبہ لے کر دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ کے افسران اور ملازمین سنگھ نے رکن اسمبلی منکال وئیدیا اور تعلقہ پنچایت آفیسر کے توسط سے حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

سنگھ کے معاون سکریٹری یوگیش نائک کی قیادت میں مرڈیشور کے رکن اسمبلی کے گھر میں منکال وئیدیا سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے ملازمین سے کہاکہ پنچایت میں خدمات انجام دے رہے عملے کی مانگ انصاف پر مبنی ہے ، اس طرف سرکار کو توجہ دلا کر انصاف دلانے کی کوشش کئے جانے کا تیقن دیا۔ اسی طرح افسران کی جانب سے مینجر سدھیر گاؤنکر کو میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر صدر مہیش وی نائک، سکریٹری راگھویندر پجاری ، ناگراج، رام چندر، شاردا، یوگیش، چندرشیکھر گونڈ، ممتانائک وغیرہ موجود تھیں۔


Share: